21 اگست 2026 - 20:46
دشمن کی غلط فہمی کا جواب تباہ کن ردِعمل کی صورت میں دیا جائے گا:علی عبداللھی

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی غلط فہمی، روایتی یا جدید خطرے کا جواب انتہائی سخت اور تباہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

اہل ببیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے چیف آف اسٹاف مسلح افواج میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی غلط فہمی، روایتی یا جدید خطرے کا جواب انتہائی سخت اور تباہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

علی عبداللہی نے 31 اگست کو منائے جانے والے یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر ایران کے قائم مقام وزیر دفاع سید مجید ابن‌الرضا کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج تمام شعبوں میں مکمل، جدید اور ہمہ جہت تیاری کے ساتھ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج زمینی، بحری، فضائی، فضائی دفاع، خلائی اور سائبر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل جدید بنا رہی ہیں اور دشمن کی جانب سے کسی بھی ’’غلط حساب کتاب‘‘ یا خطرے کا جواب فیصلہ کن، پشیمان کن اور تباہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

عبداللہی نے ایرانی دفاعی صنعت کو ملکی طاقت اور قومی سلامتی کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دفاعی شعبے میں ہونے والی پیش رفت صرف فوجی سازوسامان کی تیاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک وسیع دفاعی صنعتی تبدیلی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے دفاعی صنعت کے ماہرین، کارکنوں اور شہداء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خود انحصاری، سائنسی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایرانی فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج ہر قسم کے روایتی اور جدید خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کی دفاعی صلاحیتیں ایران کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha